لاہور ( آن لائن)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی لابی نے الیکشن کیلئے ہونیوالے مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کیا۔
اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنان کے خلاف ملٹری کورٹس میں مقدمات کے حق میں ہیں نہ ہی کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت کریں گے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی حوصلہ شکنی کی ہے، ملک میں سیاسی مخالفت دشمنیوں میں تبدیل ہو گئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ ججز میں تقسیم موجودہ پولرائزیشن کا سب سے خطرناک پہلو ہے، ادارے حلف کی پاسداری کریں اور غیرجانبدار ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، 9 مئی کے حملے کسی کی ذاتی نہیں بلکہ قومی املاک پر کیے گئے۔