عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر نواز شریف کا رد عمل سامنے آگیا

لندن( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات سے انکار کردیا۔اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ بات چیت صرف سیاستدانوں سے کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

 واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔پی ٹی آئی کی یہ کمیٹی انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں