اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اختر ملک اور طارق عبداللہ نے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ۔
اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں طارق عبد اللہ نے کہا ہے کہ نو مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، نو مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں اور تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، مجھ پر پارٹی چھوڑنے کا کوئی پریشر نہیں، قومی اداروں سے ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر اختر ملک نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی سخت مذمت کرتا ہوں، سیاست بڑا بے رحم سا کھیل ہے، میڈیکل ڈاکٹر ہوں اپنے پروفیشن کو جاری رکھوں گا، یہ ملک، لوگ اور ادارے ہمارے ہیں، سب کو ملک کی بہتری کا سوچنا چاہیے۔