کراچی ( آن لائن)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آج انکی آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں سے ہوں۔ جب عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو اس وقت ترقی و خوشحالی والے پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔
9 مئی واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ہ اس واقعے کے پانچ چھ دن بہت سوچا۔ چھپتا رہا لیکن بعد میں پکڑا گیا، مجھ پر جو مقدمہ ہوا اس میں میں شامل نہیں تھا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ میرے اوپر کوئی کیس نہیں ہے، آج ایک آزاد شہری ہونے کی حیثیت سے میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدے چھوڑ رہا ہوں۔ تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، لیکن حتمی طور پر سیاست کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ جاری رہے گی یا نہیں۔