تحریک انصاف سے ایک اور استعفیٰ آ گیا

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما راجہ خرم نواز نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی” سماء نیوز” کے مطابق راجہ خرم نواز کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ سیاست سے دستبردار ہو رہےہیں، 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، واقعات میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا  ہوں اور  پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہوتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں