پشاور (آن لائن) تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شوکت علی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات سب کے سامن ہیں ، ان پر ضمیر ملامت کر رہا ہے، یہ ملک فوج اور عوام ہماری ہے، پرتشدد مظاہروں کا حامی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مزید سفر جاری نہیں رکھ سکتا، تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔