‘پیسے پکڑ لئے، میرا لندن کا شو رہ جائے گا’ ابرارالحق کی نوفلائی لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے سرتوڑ کوششیں

لاہور ( آن لائن) تحریک انصاف چھوڑنے والے گلوکار ابرارالحق نے نوفلائی لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے سرتوڑ کوششیں شروع کر دیں۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق گلوکار ابرارالحق کا لندن میں شو  شیڈول ہے، مگر حکومت نے دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی طرح ان کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں ڈال رکھا ہے جس پر وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے ۔

وہ شو میں شرکت کیلئے ایڈوانس بھی وصول کر چکے ہیں، انہوں نے شو کے منتظم کو شرکت کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے مگر تاحال یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ حکام ان کا نام نوفلائی لسٹ سے نکال دیں گے تاہم ان کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔

لندن شو کے منتظم نے کا بھی کہنا ہے کہ ابرارالحق کو پیشگی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں