پرویز الٰہی کے گھر ایلیٹ فورس کے تازہ دم دستے پہنچ گئے ، سخت ناکہ بندی، میڈیا نمائندوں کو سخت وارننگ دیدی گئی 

لاہور (آن لائن ) پولیس اور ایلیٹ فورس کے تازہ دم ستے پرویز الٰہی کے گھر کے باہر پہنچ گئے ہیں اور جلد کارروائی کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پرویز الٰہی کے گھر کے آس پاس ناکہ بندی سخت کر دی ہے جبکہ گھر کے اندر اور باہر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ،پولیس نے کوریج کیلئے آنے والے میڈیا نمائندوں اور گاڑیوں کو زبردستی نہر کے کنارے پر دھکیل دیا ہے ۔ پولیس نے وراننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھی میڈیا پرسن سرچ آپریشن کے دوران آس پاس نظر نہ آئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں