لاہور ( آن لائن) سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 12 دہشت گرد گرفتار کر لئے جن کے قبضے سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لئے۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈیاور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیا ہے۔