کراچی (آن لائن) پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کر تے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا، میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کرتا رہوں گا۔ پی ٹی آئی سندھ کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں او ر تمام عہدوں سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہمارا فخر ہیں، ان کی وجہ سے رات کو سکون کی نیند سوتے ہیں، 9 مئی واقعات میں ملوث تمام افراد کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔