لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر تھو ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ھے، ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو اسکی بےقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ھے۔ تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر۔
اس سے قبل سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے یوم تکریم شہداء کے حوالے سے جاری بیان میں کہا تھاکہ وطن عزیز کے لئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آج پورا پاکستان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جن کی وجہ سے ملک میں امن اور سرحدوں پر سکون ہے۔ قوم نے شدت پسند عناصر کو مسترد کر دیا ہے جنہوں نے 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں پر حملے کئے۔ پاکستان کےقیام ، بقا، سالمیت میں لاکھوں شہدا اور غازیوں کا خون شامل ہے۔