اسلام آباد ( آن لائن) خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کو حکم دیا ہے کہ ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں، وہ 8 جون کو عدالت پیش ہوں۔
عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل قانونی طریقہ کار کے تحت کروانے کی ہدایت کی، ریمارکس میں کہا گیا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر قانونی طریقہ کار کے تحت وارنٹ کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔