لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔
جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر یاسمین کو آج تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہوں گی اور پارٹی نہیں چھوڑوں گی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات اور پکڑ دھکڑ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔