رحیم یار خان (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق تحریک انصاف چھوڑنے والے سیاسی رہنماؤں کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، رحیم یار خان سے سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لیں۔
بتایا گیا ہے کہ غلام رسول نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، وہ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کا حصہ رہ چکے ہیں۔