‘پیشیوں سے گھبرا نہیں رہے’، عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

اسلام آباد ( آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کی ایف 8 کچہری میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پیشیوں سے گھبرا نہیں رہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف 8 کچہری میں سکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں، 

چند دن قبل کچہری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، عمران خان دیگر عدالتوں میں گذشتہ دنوں پیش ہوئے، تقریبا تمام عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، وہ عدالتوں میں پیشیوں سے گھبرا نہی رہے، چاہتے ہیں عمران خان کی پیشی پر سکیورٹی کے انتظمامات تسلی بخش ہوں، عمران خان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اے ٹی سی میں 8 جون کو کیسز مقرر ہیں، کچہری کی نئی عمارت میں جائیں گے جہاں سکیورٹی کے حالات بہت بہتر ہیں۔ چاہتے ہیں تمام عدالتیں ایک ہی دن  پیشیوں کیلئے مقرر کر لیں۔ عمران خان ہر عدالت کا احترام کرتے ہیں۔ گذشتہ دنوں گاڑی خراب ہو گئی تھی پھر بھی نیب میں پیش ہوئے۔ درخواست میں سماعت 8 جون تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں