اسلام آباد( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حیدر علی پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ورکرز کی عزت کی، ان کاکہناتھا کہ پریس کلبز میں کھڑکی توڑ رش ہے ،عمران خان نے ہمیشہ قوم اور دنیا کے ساتھ جھوٹ بولا۔