فواد چودھری کے پارٹی چھوڑنے پر طلال چوہدری کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری  نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ آپ سے سیاسی مقابلہ رہا اور بھرپور رہا، آپ کی ٹوئٹ پر دکھ ہوا، سیاسی کارکن تو بہت ہمت والے ہوتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ سینکڑوں مقدمے، لاتعداد انکوائریاں اور 5 سال کی نااہلی ہوئی جس پارٹی کے لیے سب کچھ کیا، اس نے بھی کئی دفعہ اچھا سلوک نہیں کیا، وہ جہاں کھڑے تھے آج بھی وہیں کھڑے ہیں، بات نیت کی ہوتی ہے اور ہمت و حوصلہ اللّہ دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں