عرفی جاوید سے متاثر ہوکر ویسا ہی فیشن اپنانے والا نوجوان مذاق بن کر رہ گیا

بہار (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا پر متحرک عرفی جاوید اپنے نامناسب فیشن کے باعث اکثر ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں لیکن اب انکی نقل میں ایک نوجوان نے بھی انکے جیسا لباس پہن لیا جس پر اسکا مذاق بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے علاقے بھاگپور میں ایک نوجوان عرفی جاوید کی نقل میں اخبار کا لباس پہن کر نکل پڑا جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔برجیش کمار کے مطابق وہ اداکارہ عرفی جاوید کا بہت بڑا مداح اور انکے لباس و انداز سے بہت متاثر ہے اسی لیے وہ اس طرح کا لباس پہن کر بلاگنگ کرتا ہے۔برجیش کمار نے کہا کہ اُسے بچپن سے ہی ماڈلنگ کا شوق تھا اور وہ سکول و کالج میں بھی ماڈلنگ کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں