جدہ (محمد اکرم اسد) قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے دو پاکستانی سیاحوں ملتان کے ثاقب رحمان اور لاہور کے غازی شان کو جدہ پاکستان قونصلیٹ جنرل میں خوش آمدید کہا جنہوں نے پاکستان سے سعودی عرب تک بہترین استقامت، ثابت قدمی اور مضبوطی کے ساتھ غیر روایتی طریقوں سے پاکستان سے سعودی عرب کا سفر کیا۔ سائیکل کے ذریعے ملتان سے جدہ تک سفر کرنے والے ثاقب رحمان نے 90 دنوں میں اپنے سفر کو مکمل کیا جبکہ پیدل سفر کرنے والے غازی شان نے 120 دنوں میں لاہور سے جدہ تک سفر مکمل کیا ۔
قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستان سعودی عرب دوستی کے تعاون کو بڑھانے کے لئے ان کے قابل قدر کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں تعریفی اسناد سے نوازا۔