موجود صورتحال میں وزیر اعظم غیر متعلقہ شخص ہیں، عمران خان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سمیت کسی سے بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن تالی دو نوں ہاتھوں سے بجتی ہے، موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم غیر متعلقہ شخص ہیں۔ 

غیر ملکی  میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے بیان پہلے ہی سوشل میڈیا پر موجود ہیں، بیانات خوفزدہ کرنے والے ہیں، اگر آپ پڑھیں تو وہ کہہ رہے ہیں کہ جو بھی ہو وہ ہر صورت میری پارٹی پی ٹی آئی ختم کر دیں گے، تو پھر آپ کس سے بات کریں گے؟ وزیراعظم کا کوئی تعلق ہی نہیں، یہ بس کٹھ پتلیاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں