ہماری بہو, بیٹیاں اور بہنیں تمہارے وحشیانہ انتقام کا نشانہ بنیں، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اطلاعات مریم اونگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بہو,  بیٹیاں اور بہنیں تمہارے وحشیانہ انتقام کا نشانہ بنیں۔ 

ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تم نے مریم نواز کو نواز شریف کی کمزوری سمجھ کر باپ کے سامنے گرفتار کیا اور سزائے موت کی چکی میں ڈالا، ہمارے بارے میں عدالتی فیصلے پڑھو اورشرم کرو،  پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جیل میں ڈالا کیونکہ تمہاری چوری، نااہلی اور عوام دشمنی پر سوال اٹھاتے تھے،  یہ فرق ہوتا ہے حقیقی اور مصنوعی سیاسی جماعتوں اور قیادت میں،  یہ فرق ہوتا ہے اصل سیاسی جماعت میں اور سیاست کے لبادے میں مسلح جتھوں میں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف 15 کلو ہیروئن سمیت بغیر تحقیقات کی جھوٹے مقدمات بنائے اور جیلوں میں ڈالا. تم اور تمہارے مسلح جتھوں پر قومی وحساس عمارتوں پر حملے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی، ریڈیو پاکستان، مساجد،سکول، ہسپتال اور ایمبولنسز جلانے کے جرم پر مقدمے بنے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تم اور تمہاری کابینہ گرفتاری پر روتی، بھاگتی، گیدڑوں کی طرح چھپتی پھرتی ہے، تمہیں چھوڑتی جا رہی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ تم توشہ خانہ کے چور، جھوٹے ،فارن ایجنٹ، القادر ٹرسٹ کے 60 ارب کے ڈاکو ہو اور تم اور تمہارے جتھوں نے وطن پر لشکر کشی کی اور کروائی. ہم سے اپنا موازنہ نہ کرو۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں