بھارت نے ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضا مندی ظاہر کر دی 

ممبئی ( آن لائن )ایشیا ءکپ 2023 میں بھارت نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )مشروط طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا جس میں بھارت نے شرط رکھی ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے تحریر ی یقین دہانی کرانی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بی سی سی آئی اس حوالے سے باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیاء کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی ) ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ بھارت میں رواں برس کھیلا جانا ہے لیکن اس سے قبل ایشیاءکپ پاکستان کی میزبانی میں ہوگا جس میں بھارت نے شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پاکستان نے بھی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار کردیا تاہم دونوں بورڈز کے درمیان پاکستان کی جانب سے تجویز کیے جانے والے ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں