مقبوضہ کشمیرکا بھی وزیر خارجہ ہوں، بلاول  بھٹو کا اعلان

 باغ ( ان لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان، آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیرکے بھی وزیر خارجہ ہیں۔

 نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کو جی 20 کانفرنس کا منہ توڑ جواب دیا، رائے شماری کی بات کریں تو یہ دہشت گرد کہہ دیتے ہیں۔ ہم دہشت گردوں کی نہیں شہیدوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ مسلمانوں کو دہشت گرد سمجھتے ہیں تو یہ ان کا مسئلہ ہے۔ ہم خطے میں امن اور کشمیر کی ترقی چاہتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے عوام حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے آزادی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار دہشت گردی کے خاتمے میں رکاوٹ ہے، اس لئے پورے خطے کی ترقی میں مودی رکاوٹ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سیاحت کا ڈرامہ لگا ہوا ہے، آدھے کشمیری جیل میں ہیں تو یہ کیا سیاحت کروائیں گے۔ سیاحت کروانی ہے تو رائے شماری کرواؤ۔ مودی کو قصائی کہنے پر بھارت کو اعتراض ہے، اصل میں بھارتی وزیراعظم کو کبھی کسی نے آئینہ نہیں دکھایا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں