آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پھر طلب

 مظفرآباد ( آن لائن) آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پھر طلب کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کیلئے چوہدری رشید کو امیداوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی طرف سے پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین میدان میں اترے ہیں۔

وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہونے کیلئے 27 ووٹ لینا ضروری ہیں۔ ایوان میں ارکان کی تعداد 52 ہے جن میں سے حکمران اتحاد کے ساتھ 32، اپوزیشن کے ساتھ 20 ارکان کھڑے ہیں۔

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو مظفر آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت پر نااہل قرار دے دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں