راولپنڈی (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سرابراہ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری چاہتے ہیں شہباز شریف نا اہل ہو جائیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدلیہ جیتے گی کیونکہ عوام اس کے ساتھ کھڑی ہے،3 روز میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جمع کروانے ہیں، یہ حکمرانوں کا نہیں عوام کا پیسہ ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہتے ہیں پاکستان عوام کا ہے،پاکستان آئین اور قانون کی جنگ لڑ رہا ہے۔ آصف زرداری کہتا ہے عمران خان مقبول لیڈر نہیں۔ کیسوں سے ہم گھبرانے والے نہیں۔