اسلام آباد( آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک انٹرویو کے دوران’’سوئمنگ‘‘ چھوڑنے کی حیران کن وجہ بتادی ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے پول کا پانی گرم نہیں کیا جاسکتا جس کی وجہ سے انہیں ’’سوئمنگ‘‘ چھوڑنی پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔
جیل میں زمین پر سونے سے متعلق سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ میں نے چودہ سال جمہوریت کیلئے جیل کاٹی، عمران خان اور میرے ڈومیسائل میں فرق ہے، میرا ڈومیسائل کمزور ہے، لڑائی پنجاب کی ہے لیکن پورے پاکستان کو متاثر کر رہی ہے۔
عمران خان کی مقبولیت سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ عمران خان مقبول نہیں، بیچارے بچے ہیں جن کو تنخواہ دیتا ہے، غربت میں اضافہ بھی ان کو ایڈوانٹیج ہے۔