بابر اعظم نے نیا اعزا ز حاصل کرلیا

لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی سنچری مکمل کرلی۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ  بابر اعظم کا 100 واں انٹرنیشنل میچ ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میچز  کی سنچری کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔پاکستان کے شعیب ملک نے 124 اور محمد حفیظ نے119 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہوئے ہیں۔پاکستانی کپتان دنیا کے مجموعی طور پر 100 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے 20 ویں کھلاڑی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں