ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 44.61 فیصد کی سطح پر آگئی، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد( آن لائن) ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح  44.61 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 26اشیائے ضروریہ مہنگی، 09 سستی اور 16کی قیمتیں مستحکم ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 

محکمہ شماریات کے مطابق 13 اپریل 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.60فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اس ایک ہفتے کے دوران آلو،چینی،انڈے ،دال مسور،نمک،بیف،مٹن ،گڑ،چکن،واشنگ سوپ،دال ماش،چاول ،ماچس،ایل پی جی،کھلا تازہ دودھ اوردہی سمیت مجموعی طور پر26اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں