پاکستان میں عید کا چاند 20 اپریل کو نظر آنے کا کتنا امکان ہے ؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کر دی 

لاہور ( آن لائن )پاکستان میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہناتھا کہ20 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان اور بھارت میں نہیں کیا جاسکے گا، سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا اور اختتام دن 12کے قریب ہوگا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران 9 بج کر 15 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی، 20 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاندکی عمر 9 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 20 اپریل کو چاندکی عمر نظر آنے کے لیے بہت کم ہے، اس لیے عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

خیال رہےکہ 20 اپریل بروز جمعرات پاکستان میں 29 واں روزہ ہوگا اور اگر 20 اپریل کو چاند نظر نہیں آیا تو عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں