نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کے لئے کیا کرنا ہو گا ؟ شعیب اختر نے بتا دیا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)  نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کے لئے کیا کرنا ہو گا ؟ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر  نے بتا دیا۔ راولپنڈی ایکسپریس کا  کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کانٹے دار ثابت ہوگی شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے کیونکہ دونوں ٹیمیں ہی ہم پلہ ہیں اور کسی ایک ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کے لئے سخت محنت درکار ہوگی کپتان بابر اعظم اور تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں احسن انداز سے پوری کرنا ہوگی تب ہی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت سکے گی ۔ ایشیاءکپ اور ورلڈ کپ سے قبل اس سیریز کی بہت اہمیت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں