لاہور ( آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، 18 اپریل کو اسلام آباد جا رہے ہیں جہاں عدالت میں سرنڈر کریں گے۔عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت 26 اپریل تک منظور کر لی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کو ہدایت کی کہ اگلی تاریخ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔