لاہور ( آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ کیلئے روانہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔عمران خان عدالت پہنچے تو نماز جمعہ کا وقفہ ہو گیا، جس کے بعد دوبارہ سماعت کیلئے 2 بجے کا وقت مقرر کر دیا گیا، عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل کو آگاہ کر دیا۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں حفاظتی ضمانت کیلئے انہوں نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔