مایا علی کو کرکٹر شاہین آفریدی کا ہمشکل مل گیا 

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ مایا علی کو قومی کرکٹر شاہین آفریدی کا ہمشکل مل گیا جس کی ویڈیو  انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاتے ہوئے معروف اداکارہ مایا علی نے  ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں ایک لڑکے کو فوکس کیا جا رہا ہے۔ 

 مایا علی نے اس ویڈیو کو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “دیکھیں میں نے کس کا ہمشکل تلاش کیا ہے، کسی کو اندازہ ہے؟”

اپنا تبصرہ بھیجیں