لاہور( آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، مونس الٰہی، محمد خان بھٹی، زبیر خان اینٹی کرپشن پنجاب کے ریڈار پر آگئے،اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان اینٹی کرپشن کاکہناہے کہ پرویز الٰہی اینڈ کمپنی نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ذریعے ساڑھے 12 کروڑ رشوت وصول کی ،پرویز الٰہی کیخلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ڈیل مونس الٰہی کے دوست زبیر خان نے کرائی ،غیر ملکی کمپنی کی واجب الاداد رقم کے عوض پرویز الٰہی نے ساڑھے 6 کروڑ وصول کئے،مونس الٰہی اور محمد خان بھٹی نے 5 کروڑ، زبیر خان نے 50 لاکھ روپے لئے ،پرویز الٰہی نے علی انان قمر پر دباﺅ ڈال کر 2 ارب 90 کروڑ کی ادائیگی کرائی ۔