اسلام آباد( آن لائن) وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی حکومت کے مطابق عید کی چھٹیوں کا آغاز 21 اپریل جمعہ کے روز سے ہوگا جبکہ آخری چھٹی 25 اپریل بروز منگل کو ہوگی۔
چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی ہے جبکہ حتمی نوٹیفیکیشن وزارت داخلہ جاری کرے گی۔