اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف آمدن سےزائد اثاثوں اور ٹیکس چوری کرنےکی شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کروادی گئیں۔
شکایات اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے جمع کروائی گئی ہےجس کے ہمراہ آڈیوز وڈیوز کےٹرانسکرپٹ بھی لگائے گئےہیں۔
شکایت کے متن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر کے حوالے سے مختلف آڈیوز ویڈیوز سامنے آئی ہیں سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف کارروائی کرے۔