کراچی( آن لائن) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں500 روپے کمی آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 217500 روپےہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا بھی 429روپے سستا ہو کر ایک186471روپےکا ہو گیا ہے۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کے اضافے سے 2027 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2550 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.71 روپے بڑھ کر 2186.21 روپے کی سطح پر آگئی ہے