اسلام آباد ( آن لائن) قومی اسمبلی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے اخراجات کا بل مسترد کر دیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا جس کے دوران مختلف بل پیش کئے گئے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈآر نے ٹیکس لاء ترمیمی بل 2022 پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔ ایوان میں حج اور عمرہ ریگولیشن بل 2023 بھی منظور کر لیا گیا۔
ایوان میں صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے اخراجات کی تحریک کثرت رائے سے مسترد کر دی گئی جس کے بعد بل کی منظوری کی اجازت نہ ملی اور یوں 21 ارب کے الیکشن اخراجات کا بل بھی مسترد ہو گیا۔