پشاور ( آن لائن) خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر سامنے آ گئی جس کے تحت تنخواہیں عید سے پہلے دینے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز یکم مئی کو جاری کی جائیں گی۔ مالی مشکلات کے سبب تنخواہیں عید سے پہلے جاری نہیں کی جا سکتیں۔