پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر ،ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی پلان بھی جاری کردیا

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی20 کرکٹ میلہ سجنے کو تیار ہے۔سیریز کے لیے تمام تیاریاں عروج پر ہیں، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بھی شائقین کرکٹ کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی پلان جاری کر دیا گیاہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران صفائی کے غیر معمولی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے جامع پلان تیار کر لیا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی ورکنگ پلان کے مطابق قذافی سٹیڈیم کے تمام انکلیوژرز کی صفائی  آج مکمل کر لی جائے گی۔17اپریل تک جاری رہنے والی ٹی20 سیریز کے3 میچز میں ایل ڈبلیو ایم سی صفائی کی سہولیات فراہم کرے گی۔ٹی20 سیریز سے قبل قذافی سٹیڈیم کے تمام انکلیوژرز کی صفائی دھلائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔پلان کے مطابق 190سینٹری ورکرز، 22سپر وائزر اور 20آفیسرز سٹیڈیم کے اندرونی حصے کی صفائی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔4واٹر بوذرز، 3مکینکل سویپرز، 5منی ڈمپرز اور ایک کمپیکٹر سٹیڈیم کی واشنگ اور سویپنگ میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم کے اطراف اور پارکنگ میں بھی صفائی ستھرائی اور واشنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں