اسلام آباد( آن لائن)سیکرٹری پٹرولیم نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تجویز دیتے ہوئے کہاکہ تجویز ہے گھریلو صارفین کی گیس پاور پلانٹس کو دیں ،اگر پاور پلانٹس کو گیس دی جائے تو بجلی 7 روپے یونٹ میں دستیاب ہو گی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا،گھریلو صارفین کے بجائے گیس پاور پلانٹس کو دینے پر غورکیاگیا، سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ گھریلو صارفین کو گیس دینے کے معاملے پر غور کرنا ہو گا،ملک میں گیس نہیں ہے ،صرف 30 فیصد لوگوں کو گیس دے رہے ہیں۔
سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ تجویز ہے گھریلو صارفین کی گیس پاور پلانٹس کو دیں ،اگر پاور پلانٹس کو گیس دی جائے تو بجلی 7 روپے یونٹ میں دستیاب ہو گی ،ان کاکہناتھا کہ اس وقت مہنگے فیول سے 24 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،گیس کنکشنز پرپابندی ہٹانے کا معاملہ کابینہ کو بھیجا، پابندی نہیں ہٹائی گئی ۔