کرکٹ دیوانے ہو جائیں تیار، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا دنگل کل سجے گا

 لاہور (آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا دنگل کل سجنے کو تیار ہے، دونوں ٹیمیں آج پریکٹس سیشن میں شرکت کر رہی ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کرکٹ شائقین کیلئے چوکے چھکوں کی بہار پھر لوٹ آئی، دونوں ٹیمیں کل (بروز جمعہ)شاندار کھیل پیش کرنے کیلئے آج بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں کوچز بیٹنگ اور باؤلنگ کی تکنیک سے کھلاڑیوں کو آگاہ اور تجربات سے آشنا کریں گے۔

ٹی ٹونٹی سیریز میں 5 میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے 3 کو لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔ باقی 2 میچز کا راولپنڈی میں اہتمام کیا گیا  ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں