پشاور میں مکان کی تعمیر کیلئے کھدائی کے دوران نیچے سے 100 سال پرانا مکان دریافت، ماہرین بھی حیران پریشان رہ گئے

 پشاور( آن لائن) پشاور میں مکان کی تعمیر کے لیے ہونیوالی کھدائی کے دوران سو سال پرانا مکان دریافت ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابق اندرون پشاور کے علاقے آسیہ میں مکان کی تعمیر کے لیے کھدائی کی جارہی تھی کہ اس دوران نیچے سے 100 سال پرانا مکان دریافت ہوا جس سے ماہرین بھی حیران رہ گئے ہیں۔

سوسال پرانا مکان دریافت ہونے کی خبر سن کر شہریوں کی بڑی تعداد مکان کو دیکھنے کے لیے پہنچ گئی، جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔

محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد مکان کی تعمیر کو فوری طور پر روک کر گھر کو سیل کردیا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے ابتدائی جائزے کے بعد بتایا کہ گھر 100 سے بھی پرانا معلوم ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں