وزیر خارجہ سے نیپال کے سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد ( آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے نیپال کے سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان اور نیپال جنوبی ایشیا کی تنظیم سارک کے بانی رکن ممالک ہیں، انہوں نے نیپالی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات پر بھی گفتگو کی۔

دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات میں نئی راہیں تلاش کرنے اور تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں