اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا جس کے دوران شہریوں سے مسائل دریافت کئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم فیصل سٹیڈیم آٹا پوائنٹ کے دورے کے دوران عوام میں گھل مل گئے، اس دوران خدا بخش نامی بزرگ رکاوٹیں عبور کرتا ہوا وزیراعظم تک پہنچ گیا اور درپیش مشکلات سے آگا ہ کیا۔ شہباز شریف نے بزرگ کو آٹے کے تھیلے دیئے جس پر بزرگ نے وزیراعظم کو دعائیں دیں۔
ڈپٹی کمشنر نے وزیراعظم کو آٹا تقسیم کے عمل کے حوالے سے بریفنگ دی اور عوام کو مہیا کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے حکام کو آٹا تقسیم کا عمل مزید آسان بنانے کے احکامات جاری کئے۔