ریاض( آن لائن )سعودی حکومت نے عیدالفطر کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ہیومن ریسورس اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ نے عیدالفطر کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا۔
سعودی وزارت ہیومن ریسورس کے مطابق عیدالفطر پر 4 دن کی تعطیلات ہوں گی جس کا آغاز جمعہ 21 اپریل سے ہوگا اور 24 اپریل تک عید کی تعطیلات ہونگی جب کہ عید الفطر 23 اپریل کو متوقع ہے۔