کراچی ( آن لائن )سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقریرپر پابندی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے ۔
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس سعید یوسف نے نوازشریف کی تقریر پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے ریماکس دیئے کہ نوازشریف کو ضمانت اور باہر جانے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ نے دی ، اس کے ضامن وزیراعظم شہبازشریف تھے ، یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ، لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔