لاہور( آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس انوار حسین نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی ، عدالت نے نوٹ تحریر کیا ہے کہ جسٹس عابدحسین اسی نوعیت کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں ، جسٹس انوار حسین نے سفارش کی کہ یہ درخواست بھی اسی عدالت میں مقرر کی جائے ۔