اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی امین گنڈاپور کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ،عدالت نے کہاکہ فریقین جمعے تک علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ پیش کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جمعے تک ملتوی کردی ۔