لاہور(آن لائن)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی۔
نیوزی لینڈ کا ٹی 20 سکواڈ دبئی سے لاہور پہنچا ،نیوزی لینڈ ٹیم پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے لاہور پہنچی ہے ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹونٹی 14 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے پر جوش ہیں، ڈیرل مچل کاکہناتھا کہ کھلاڑی دو روز سفر کر کے پاکستان پہنچے ہیں،سکواڈ میں چند نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں،کیوی آل راﺅنڈر کاکہناتھا کہ سب کھلاڑی پرجوش ہیں اور پاکستان کے ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز کے منتظر ہیں،ان کا کہناتھا کہ یہاں کی کنڈیشنز نیوزی لینڈ سے مختلف ہوں گی۔
ڈیرل مچل نے کہاکہ گزشتہ سیریز میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا تھا،پانچ ٹی20 اور پانچ ون ڈے کی یہ طویل سیریز بھی اچھی ہو گی۔